ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں مندی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر یکدم ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی کرنسی کی قدر ایک روپیہ 9 پیسے گر گئی جس کے بعد قیمت 162 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔

45071f933a7d70fac9c21e13156f1b23

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 120.39 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47672.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.25 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ کاروبار کے دوران 9 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار 352 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بیس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔