آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا 

Pak Army Soldiers Azad Kashmir Election 2021

مظفر آباد :آزاد کشمیر الیکشن میں ڈیوٹی پر مامور پاک فوج شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی،نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد شہدا کے جسد خاکی کو آبا ئی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔

شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا ،واضح رہے آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے جوان شہید ہوئے تھے ۔