نور مقدم ہماری بچی ہے ، وزیراعظم اور چیف جسٹس مقدمے کا سپیڈی ٹرائل کرائیں: طاہر اشرفی

نور مقدم ہماری بچی ہے ، وزیراعظم اور چیف جسٹس مقدمے کا سپیڈی ٹرائل کرائیں: طاہر اشرفی
کیپشن: نور مقدم ہماری بچی ہے ، وزیراعظم اور چیف جسٹس مقدمے کا سپیڈی ٹرائل کرائیں: طاہر اشرفی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ریاست مظلوموں کیساتھ کھڑی ہے ۔ نظام عدل میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔  نور مقدم ہماری بچی ہے ۔وزیراعظم اور چیف جسٹس مقدمے کا سپیڈی ٹرائل کرائیں۔

مولانا طاہراشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خواتین نے حقوق کی پاسداری سب پر لازم ہے، نور مقدم ہماری بچی ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس سپیڈی ٹرائل کرائیں۔دارالحکومت میں دو واقعات نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے بیٹی اور عورت کو سر کا تاج بنایا ہے پائوں کی جوتی نہیں۔حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے، رواں سال عمرہ کھولنے اور حج کے بہترین انتطامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔مولانا طاہراشرفی نے کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔