چلاس: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث فیری میڈوز روڈ بند، سیاحوں کی ریسکیو آپریشن جاری

12:10 PM, 26 Jul, 2025

چلاس :دیامر کے علاقہ چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیاحتی مقام فیری میڈوز کی سڑک بند ہو گئی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق، فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا، تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سروس معطل کر دی گئی ہے۔ اس دوران سیاحوں کو زمینی راستے سے ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چلاس روڈ پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہیں، جبکہ تھورمنیار میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

فیری میڈوز روڈ بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں کی تعداد اب بھی کافی ہے اور ریسکیو ٹیمیں ان کی بازیابی کے لیے سرگرم ہیں۔

مزیدخبریں