سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 300 روپے سستا

06:03 PM, 26 Jul, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 457 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اس کمی نے خریداروں کے لئے ایک نیا موقع پیدا کیا ہے، جبکہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں دوبارہ اضافہ بھی ممکن ہے۔

مزیدخبریں