اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور موجودہ نرخ 27 جولائی تک بدستور نافذ العمل رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 18 پیسے برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر کے موجودہ نرخ پر ہی دستیاب ہوگا۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت بھی 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے اور 27 جولائی تک اس میں کسی قسم کی ردوبدل کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ مقررہ جائزے کے بعد کیا جائے گا، تاہم اس وقت تک تمام پیٹرولیم مصنوعات موجودہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائیں گی۔