واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے امریکی فضائی حملے روکنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے جاری روزانہ کی فضائی کارروائیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ حملے صرف ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا باقاعدہ جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس حملے جاری رکھنے، ان میں مزید شدت لانے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کا اختیار موجود ہے، تاہم موجودہ حالات میں زیادہ مؤثر حکمتِ عملی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسی معاہدے تک پہنچنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حالیہ مذاکرات میں ایرانی حکام پہلے کے مقابلے میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کے باعث سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔