آزادکشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ کل، میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ ہوگی

12:10 PM, 26 Jul, 2026

مظفرآباد: آزادکشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے لیے کل پولنگ ہوگی۔

الیکشن حکام کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 1 ہزار 439 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق ووٹرز میں 7 لاکھ 25 ہزار 811 مرد جبکہ 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔

مزیدخبریں