کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم جاری ہے، جس کے تحت انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن العزم کے دوران اب تک فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
سکیورٹی فورسز ملک کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔