آزادکشمیر انتخابات میں نوجوان امیدواروں کی بھرپور شرکت، سیاسی سرگرمیاں عروج پر

01:35 PM, 26 Jul, 2026


مظفرآباد: آزادجموں وکشمیر میں عام انتخابات کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، جہاں انتخابی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ انتخابات میں نوجوان امیدواروں کی بڑی تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

نوجوان امیدواروں کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے عوام کی بھرپور انتخابی شرکت انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق ووٹ کا استعمال عوام کا بنیادی جمہوری حق ہے اور اسی کے ذریعے بہتر قیادت کا انتخاب ممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ ملک و خطے کے مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس لیے انتخابی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت مثبت پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں