سندھ میں مون سون الرٹ، وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

02:05 PM, 26 Jul, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں رین ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جو شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

حکام کے مطابق رین ایمرجنسی ڈیسک شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات متعلقہ اداروں تک فوری پہنچائے گا تاکہ بارشوں کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

صوبائی اداروں کو بارشوں کے دوران نکاسی آب، شہری سہولیات اور ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں