امریکی کانگریس وفد کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، جدید نگرانی نظام کا جائزہ

02:15 PM, 26 Jul, 2026

لاہور: امریکی کانگریس کے ارکان ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے جدید سکیورٹی نظام اور آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

امریکی وفد کا استقبال منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی محمد احسن یونس نے کیا۔ اس موقع پر محمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے وفد کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وفد کو مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام، حالیہ اپ گریڈز اور سکیورٹی مانیٹرنگ کے جدید طریقہ کار کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہزاروں جدید کیمروں کے ذریعے صوبے بھر کے اہم مقامات کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کو جرائم اور مشتبہ سرگرمیوں کی براہِ راست رپورٹنگ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

امریکی وفد نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی اقدامات میں پیش رفت کو سراہا۔

مزیدخبریں