کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آج بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آج بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کیپشن: شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موسم آبر آلود ہے اور محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان این اے 72 سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں