آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی : آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان تاحال پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔پاکستانی ٹیم کے 131 پوائنٹس ہیں اور دنیا کی تمام ٹیموں پر سبقت حاصل کی ہوئی ہے ۔ 

پاکستان کے بعد 126 پوائنٹس کیساتھ آسٹریلیا دوسرے ، 123 کیساتھ انڈیا تیسرے ، 116 پوائنٹس کیساتھ نیوزی لینڈ چوتھے ، 115 پوائنٹس کیساتھ انگلینڈ پانچویں 114 پوائنٹس کیساتھ ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز چھٹے اور ساتویں نمبر پر 91 پوائنٹس کیساتھ افغانستان آٹھویں ،85 پوائنٹس کیساتھ سری لنکا نویں اور 70 پوائنٹس کیساتھ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے ۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی اسٹار بلئ باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برجمان ہیں ۔