شہباز شریف 5جولائی کو ذاتی حیثیت پر نیب میں طلب

شہباز شریف 5جولائی کو ذاتی حیثیت پر نیب میں طلب
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: صاف پانی کمپنی سکینڈل میں قومی احتسا ب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 5جولائی کو ایک بار پھر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی سکینڈ ل میں نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ 5جولائی کونیب لاہور کے آفس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سوالات کا جواب دیں ورنہ قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طلبی کے باوجود شہباز شریف نیب میں پیش نہ ہوئے تھے۔