امن کیلئے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں، جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

امن کیلئے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں، جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات
کیپشن: ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت کی گئی، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کوررونا وائرس کے خلاف جاپان کے تعاون کو سراہا۔