اپوزیشن احتساب کرنے والے اداروں کو بند کرانے کیلئے شور مچا رہی ہے :بابراعوان 

03:54 PM, 26 Jun, 2021

اسلام آباد :مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے اپوزیشن احتساب کرنے والے تمام اداروں کو بند کرانے کیلئے شور مچارہی ہے ،اپوزیشن کامقصد این آر او کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کے شور کی وجہ ہم جانتے ہیں ،اپوزیشن جن اداروں کو بند کرانا چاہتی ہے ،انہی اداروں نے  عمران خان کے دور حکومت میں لینڈ مافیا سمیت دیگر مافیا سے ایک ہزار ارب کی ریکوری کی ہے ،اپوزیشن کا شور اس لیے زیادہ ہوتا جا رہا ہے یہ لوگ نہیں چاہتے کے ادارے کام کریں ،ان لوگوں کا مقصد این آر او کا حصول ہے ۔

انہوں نے کہا آج تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو نئی راہوں پر ڈال دیا ہے ،دنیا بھر کی معیشتیں سکڑ رہی ہیں ،پاکستان کی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے ،اپوزیشن اراکین اور کرپٹ مافیا کو جان لینا چاہیے کہ عمران خان کے دورے حکومت میں ان کو این آر او نہیں ملنا ۔

مزیدخبریں