برطانوی وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

11:54 PM, 26 Jun, 2021

لندن: برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے سیکریٹری کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو لیک ہونے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر صحت نے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر معذرت کی تھی، وزیراعظم بورس جانسن نے ان کی معافی قبول کرلی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر صحت میٹ ہینکاک کی اسسٹنٹ کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اپوزیشن پارٹی نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

میٹ ہینکاک کی ویڈیو سامنے آنے پر ان کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

واضح رہے کہ 42 سالہ میٹ ہینکاک اپنی اہلیہ مارتھا سے 15 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں، 43 سالہ جینا کولاڈ اینجیلو بھی شادی شدہ ہیں اور ان کے بھی تین بچے ہیں۔

مزیدخبریں