’پٹرول اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو گا‘

01:44 PM, 26 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

 شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس سے پٹرول  اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی غریب آدمی کیسے زندہ رہے گا۔مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو تباہ و برباد کر دینے کا مکمل منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ان کی تجربے کاری نے ملک برباد کر کے رکھ دیا۔

 
 

مزیدخبریں