ایرانی سفیر کا پاکستان کی حمایت پر شکریہ، ایران اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے کا پیغام

11:34 AM, 26 Jun, 2025

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایران پر ایک ناجائز اور جارحانہ جنگ مسلط کی ہے، جس کے خلاف ایرانی قوم نے ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح حاصل کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کی بھرپور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت خصوصاً صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اصولی اور جرات مندانہ موقف اختیار کیا، جس پر ایران شکر گزار ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بھائی چارے اور یکجہتی کی بنیاد پر رہے ہیں، اور ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح امت مسلمہ کے لیے فخر، حوصلہ افزائی اور حق کی جیت ہے۔

مزیدخبریں