راولپنڈی: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو ملک کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ وہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف درست ہے اور وہ ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان رول آف لاء کا مطالبہ کر رہے ہیں، نہ کہ رہائی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی حقیقی اختیار نہیں اور اسی وجہ سے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے واضح کیا کہ آج ملک میں کوئی حقیقی سیاسی پارٹی باقی نہیں، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہ کرے وہ سیاست نہیں کر رہا۔