پاک فوج کے خصوصی انتظامات، ایران میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی یقینی بنائی گئی

03:35 PM, 26 Jun, 2025

اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایران میں محصور 7 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے پاک فوج نے گوادر بارڈر پر خصوصی اور جامع انتظامات کیے۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ایرانی سرحد پر سکیورٹی، طبی امداد، رہائش اور نقل و حمل کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے۔ ہر پاکستانی شہری کو دستاویزی کارروائیوں میں آسانی فراہم کی گئی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

گوادر کا سرحدی علاقہ قومی یکجہتی کا مرکز بنا جہاں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانفشانی سے خدمت انجام دی۔ اس کامیاب مشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان آرمی ہمیشہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور وطن کی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

مزیدخبریں