ایران نے اسرائیل کے دفاع کو مفلوج کر دیا، امریکی مداخلت بے سود رہی:آیت اللہ خامنہ ای

03:56 PM, 26 Jun, 2025

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی حکمت عملی نے اسرائیل کے کثیر جہتی دفاعی نظام کو ناکام بنا دیا، اور امریکہ کی مداخلت کے باوجود صیہونی ریاست کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دعوے خاک میں مل گئے اور ایران نے عسکری برتری کا ثبوت دیا۔ "امریکہ کو یہ خدشہ تھا کہ اسرائیل مکمل تباہ ہو سکتا ہے، اسی لیے وہ میدان میں اترا، مگر کچھ حاصل نہ کر سکا۔

 خامنہ ای نے  ایرانی عوام کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوجی نہیں بلکہ قومی شعور اور وحدت کی جیت ہے۔

مزیدخبریں