پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم، بجٹ کی حمایت کا اعلان: بلاول بھٹو

04:54 PM, 26 Jun, 2025

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی جماعت کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس کے بعد پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ تسلیم کیا گیا ہے جبکہ سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن والے تنخواہ دار طبقے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سولر پینلز پر ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور ایف بی آر قوانین میں سخت ترامیم کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ "ہم وزیراعظم، وزیر خزانہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے مطالبات مانے گئے، اس لیے ہم بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے اپوزیشن برائے اپوزیشن کی سیاست نہیں کی بلکہ عوامی مفادات کے لیے حکومت سے بات کی۔"

مزیدخبریں