کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1,335 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,144 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 3,343 ڈالر ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔