پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا، نیا اسلامی سال جمعہ سے شروع ہوگا

08:53 PM, 26 Jun, 2025

کوئٹہ :پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد نیا اسلامی سال جمعہ 27 جون سے شروع ہوگا۔ یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کوئٹہ میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے، جب کہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ مراکز میں منعقد کیے گئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام جمعہ 27 جون کو ہوگا، جب کہ 9 محرم الحرام ہفتہ 5 جولائی اور یومِ عاشور، 10 محرم، اتوار 6 جولائی کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

مزیدخبریں