دعامنگی کیس میں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج

دعامنگی کیس میں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج
کیپشن: دعامنگی کیس میں ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج
سورس: فائل فوٹو

کراچی ،ڈیفنس میں دعا منگی کے اغوا اور تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت ایف آئی اے نے بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مقدمات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سندھ پولیس کی تحریری شکایت پر درج کیے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزمان زوہیب علی قریشی، محمد طارق عرف شکیل اور وسیم راجہ عرف کامی کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اغوا کی وارداتوں میں استعمال گاڑیاں اور جائیدادیں بھی مبینہ طور پر تاوان کی رقم سے خریدی گئیں۔

  

ملزمان سے تاوان کی مد میں وصول کردہ 39 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی، برآمد شدہ رقم، اغوا میں استعمال گاڑیاں، جائیدادیں بھی اے ایم ایل کے تحت پراپرٹیز میں شامل ہیں۔

ملزمان کے نام پر بینک اکاؤنٹس، مزید جائیدادوں اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر تین مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

درخشاں تھانے میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔