اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمرا ن خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا ہے جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت وفاقی وزراءشرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس دوپہر دو بجے بنی گالا میں ہوگا جس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے اور کل کے جلسے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز اسمبلی کا اجلاس مرحومین کی فاتحہ خوانی کے بعد پیر تک ملتوی کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس کے بعد سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔
وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا
01:52 PM, 26 Mar, 2022