کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اساتذہ کے لیے نئے ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا ہے جس کے تحت خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیورات اور اونچی ہیلز پہننے سے روکا گیا ہے۔
مرد اساتذہ کو جینز اور ٹی شرٹ پہن کر سکول آنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اساتذہ کو گٹکا، نسوار اور سگریٹ نوشی کی بھی اجازت نہیں ہوگی، اور طالب علموں سے ذاتی نوعیت کے کام کرانا سختی سے منع ہے۔