تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی داخلی اور خارجی پالیسی کے حوالے سے انتہائی اہم بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کے تمام ستون اور فیصلہ ساز ادارے عظیم رہبر (سپریم لیڈر) کی ہدایات پر مکمل متحد ہیں۔ انہوں نے اس اتحاد کو قومی سلامتی اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ شہید سپریم لیڈر کی وضع کردہ پالیسیوں اور موجودہ رہنمائی کے مطابق جنگ جیسے حساس موضوع پر ایران کے تمام مقتدر ادارے ایک پیج پر ہیں اور کوئی بھی فیصلہ انفرادی نہیں بلکہ متفقہ ہوگا۔
تہران کے تمام ریاستی ادارے اس وقت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس میں کسی قسم کے تضاد کی گنجائش نہیں ہے۔ایرانی صدر کا ماننا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں یہ اتحاد محض ایک سیاسی ضرورت نہیں بلکہ ریاست کے امور کو بہتر طور پر چلانے کے لیے اداروں کا ایک زبان ہونا ضروری ہے۔ایران کو درپیش چیلنجز اور بین الاقوامی دباؤ سے نکلنے کے لیے یہ ہم آہنگی ایک ڈھال کا کام کرے گی ۔قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اقدامات کی بنیاد 'قومی یکجہتی' ہوگی۔
ان کاکہنا تھا کہ آج ایران کے تمام فیصلہ ساز ادارے عظیم رہبر کی رہنمائی میں یک آواز ہیں، جو کہ ہمارے دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔
جنگ اور اہم معاملات پر تمام فیصلے سپریم لیڈر کی رہنمائی میں متفقہ ہوں گے:ایرانی صدر کا بڑا اعلان
11:12 AM, 26 Mar, 2026