اسلام آباد : پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے اور تجارتی مفادات کو ضرب لگانے کے لیے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے غیر ملکی ایوانوں کا رخ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کی جانب سے پاکستان کی جی ایس پی پلس (GSP+) حیثیت کے خلاف شروع کی گئی مہم کو سیاسی مبصرین نے ریاست کے خلاف ایک "سوچی سمجھی معاشی جنگ" قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مہم کا مقصد پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی کو روک کر ملکی برآمدات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محض اتفاق نہیں بلکہ ملکی معیشت کو مفلوج کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ اس کا براہِ راست اثر پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت اور لاکھوں مزدوروں کے روزگار پر پڑ سکتا ہے۔
حیران کن طور پر پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس مہم کی بھرپور پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اس پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی اداروں کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے دفاعی تجزیہ کار "ففتھ جنریشن وارفیئر" کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کے اس پاکستان مخالف مطالبے پر ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکومتی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اسے "قومی مفادات پر خودکش حملہ" قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اس اقدام کو ملک دشمنی سے تعبیر کیا جا رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کو ریاست دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب: بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی جی ایس پی پلس حیثیت کے خلاف مہم، عوامی و سیاسی حلقوں کا شدید ردعمل
11:17 AM, 26 Mar, 2026