واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف

07:40 PM, 26 Mar, 2026

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چھ نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹس 26 مارچ سے متعارف کرائی جا رہی ہیں اور آنے والے چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔

اب آئی فون صارفین بھی ایک ہی ڈیوائس پر دو مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے، جو پہلے صرف اینڈرائیڈ پر ممکن تھا۔

 فون اسٹوریج کی بچت کے لیے صارفین اب واٹس ایپ کے اندر موجود بڑی فائلز ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری منتقل کرنا بھی آسان بنا دیا گیا ہے، تاکہ صارفین اپنے پیغامات کو نئے فون پر چند کلکس میں منتقل کر سکیں۔

واٹس ایپ اب ایموجیز کے مطابق اسٹیکرز بھی تجویز کرے گا، اور تصاویر کو بھیجنے سے پہلے میٹا اے آئی کی مدد سے ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے بیک گراؤنڈ بدلنا، اضافی چیزیں ہٹانا یا نئے اسٹائل آزمانا ممکن ہو گا، حالانکہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

 نئے اے آئی رائٹنگ ہیلپ فیچر سے چیٹ کے مطابق جوابات تجویز کیے جائیں گے، جنہیں صارف ڈرافٹ کر سکے گا، اور اس کے باوجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں