پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگز کو 200 رنز کا ہدف

09:02 PM, 26 Mar, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلی بار حصہ لینے والی حیدرآباد کنگز کو 200 رنز کے ہدف سے مقابلے کے لیے تیار کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ محمد نعیم نے 30 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔ سکندر رضا نے 24 اور آصف علی نے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگز کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ شائقین اپنی پسندیدہ لیگ دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں، لیکن اس بار میچز صرف ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھے جا رہے ہیں۔

علاقائی کشیدگی اور توانائی کے بحران سے بچاؤ کے لیے حکومتی ہدایات کے تحت اس بار اسٹڈیم میں شائقین کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مزیدخبریں