بن لادن دستاویزات میں القاعدہ، قطر تعلق کا بھانڈہ پھوڑ دیا

بن لادن دستاویزات میں القاعدہ، قطر تعلق کا بھانڈہ پھوڑ دیا

ریاض:خلیجی ریاست قطر کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت پر سفارتی خاموشی توڑتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دوحہ حکومت کو کھل کر خبردار کیا۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کی مساعی کے ضمن میں امریکی انتظامیہ بالخصوص امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے دورہ قطر کے دوران قطری حکام سے بات چیت میں انہیں اخوان المسلمون اور دیگر شدت پسند تحریکوں کی حمایت کرنے پر خبردار کیا۔ انہوں نے دوحہ سے مطالبہ کیاکہ وہ القاعدہ اور داعش کے بارے میں اپنی پالیسی واضح کرے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب قطر پر دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے یا ان کی سرگرمیوں کی مدد کا الزام عاید ہوا ہے۔ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں نرم گوشہ قطر کا پرانہ طرز عمل ہے۔ قطری حکومت کی ناک تلے القاعدہ کے سب سے بڑے ڈونر سلیم حسن خلیفہ راشد الکواری نے القاعدہ کو کروڑوں ڈالر کی رقوم منتقل کی تھیں، مگر دوحہ نے اس پرخاموشی اختیار کیے رکھی۔یاد رہے کہ الکواری کوئی عام شہری نہیں بلکہ قطری حکومت کا ایک اہلکار تھا اور وزارت داخلہ میں ملازم تھا۔

2011 کو امریکا نے الکواری کا نام دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے والے ملزمان میں شامل کیا۔ قطری حکومت نے بھی دو بار رسمی سی کارروائی کے دوران اس سے القاعدہ کو رقوم کی منتقلی کے الزام میں تفتیش کی مگر اس پر فرد جرم عاید کرنے کے بجائے ملازمت پر بحال کردیا گیا.