‘حکومت نے 19 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا’

02:14 PM, 26 May, 2021

اسلام آباد: سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے 19 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر نے بتایا کہ کل سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا زور کم ہونے لگا ، کورونا سے آج 65 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں 2 ہزار 724 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت نازک ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 589 ہوگئی ۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی وائرس کا شکار ہو گئے رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں