صدر مملکت کا جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع

صدر مملکت کا جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کیلئے نئی درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت 70 صفحات پر مشتمل آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے کے بعد بھی ازخود نوٹس دائرہ اختیار پر سماعت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لی تھیں جن میں 19 جون 2020ءکے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی تھی، نظرثانی اپیل میں کہا گیا تھا کہ لندن جائیدادوں کی تحقیقات ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔