کورونا کی حقیقت کا احساس تب ہوتا ہے جب کوئی اپنا چھوڑ جائے، بشریٰ انصاری

کورونا کی حقیقت کا احساس تب ہوتا ہے جب کوئی اپنا چھوڑ جائے، بشریٰ انصاری
کیپشن: کورونا کی حقیقت کا احساس تب ہوتا ہے جب کوئی اپنا چھوڑ جائے، بشریٰ انصاری
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام شیئر کر دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے اداس لہجے میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ آپ سب جانتے ہیں گزشتہ دنوں ہم نے اپنی بہن سنبل کو کھو دیا ہے ۔ ہمیں کورونا کے بارے میں بہت سی غلط معلومات دی جاتی ہیں لیکن اس کی حقیقت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب آپ کا کوئی بہت اپنا شدید تکلیف سہنے کے بعد اس جہاں کو چھوڑ جاتا ہے ۔

386a7dd4353ea933397a51dc268c228f

ان کا کہنا تھا کہ بہن بھائی سب کو عزیز ہوتے ہیں جبکہ بہنوں کی محبت اور تعلق کا تو کوئی ثانی نہیں ہم چاروں بہنوں میں بھی آپس میں محبت تھی ہم ایک ہی جیسی روحیں تھے ۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں سنبل شاہد کے دوران علاج مداحوں کی طرف سے ملنے والے تعاون اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ طویل عرصے  سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئی تھیں۔