ملتان میں دوران ڈکیتی پانچ ڈاکوؤں کی دلہن کیساتھ اجتماعی زیادتی

ملتان میں دوران ڈکیتی پانچ ڈاکوؤں کی دلہن کیساتھ اجتماعی زیادتی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ملتان: شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں پانچ ڈاکوؤں نے شادی والے گھر میں ڈکیتی کے دوران دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں پانچ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران  دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دلہا کو بھی زدوکوب کیا جبکہ لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دلہن کیساتھ اجتماعی زیادتی کے ابتدائی شواہد ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے دلہن کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ سی پی او ملتان منیر مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں گے اور متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔