محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہونے کی پیشگوئی کر دی۔


موسم کا حال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں جنوب مغرب سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ان کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے  پیشگوئی کی کہ کراچی کا موسم آئندہ دنوں میں گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ 29 مئی کو کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم جون کے ابتدائی 8 سے 10 دنوں میں کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ بالائی سندھ کل سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتا ہے، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے میں سندھ کے مختلف علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں