جناح ہاؤس حملہ ، آرمی چیف کی نواسی کے بعد  آئی جی کا بیٹا بھی گرفتار

جناح ہاؤس حملہ ، آرمی چیف کی نواسی کے بعد  آئی جی کا بیٹا بھی گرفتار

لاہور : غریب یا امیر ، فوجی ہے یا بیوروکریٹ کا رشتہ دار ،کورکمانڈر ہاؤس حملے میں ملوث کوئی نہیں بچے گا ۔ سابق آئی جی پنجاب و سندھ کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

 نیو نیوز کے مطابق 9  مئی جناح ہاؤس کے  باہر احتجاج  اور توڑ پھوڑ کے کیس میں ایک اور بڑی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ کے بعد  سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان ضیا کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا  گیا۔ 

مصنف کے بارے میں