بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی بے نقاب، بھارتی میڈیا بھی پراپیگنڈا مہم میں پیش پیش

04:16 PM, 26 May, 2025

اسلام آباد:بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیاں ایک بار پھر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی پراکسی جنگ کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں کالعدم تنظیموں کو مالی امداد، اسلحہ، تربیت اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کے داخلی امن کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ گروپس نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں بلکہ زخمی دہشتگردوں کے علاج معالجے اور محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے بھی بھارتی ریاستی مشینری کا سہارا لیتے ہیں۔

مزید یہ کہ بھارتی میڈیا بھی اس پراکسی نیٹ ورک کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہوتی ہیں، جس کے بعد ان خبروں کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارتی نیوز چینلز پر بعض اینکرز نے یہاں تک مشورہ دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا باقاعدہ دفتر دہلی میں قائم کیا جانا چاہیے، تاکہ ان تنظیموں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو سکے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور فوج کا یہ رویہ نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مترادف ہے۔ ماہرین دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اور پراکسی نیٹ ورک جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سخت نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزیدخبریں