عیدالاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی پر سندھ حکومت کا سخت ایکشن، شرجیل میمن کی ہدایت

05:50 PM, 26 May, 2025

کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے ناجائز اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت دی ہے کہ عید کے دوران کرایوں میں ناجائز اضافے کی ہر صورت روک تھام کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عید کے مقدس موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھانا قابل قبول نہیں، اور کسی کو بھی مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ منسوخی جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جا سکے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی زائد کرایہ وصولی کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناجائز کرایہ کی شکایت فوری درج کروائیں۔

مزیدخبریں