مکہ مکرمہ/منیٰ: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے منیٰ کی خیمہ بستی میں قائم پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا اور عازمین کو دی جانے والی سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔
وزیرِ داخلہ نے حجاج کے خیموں میں جا کر رہائش، کھانے پینے کے معیار اور دیگر انتظامات کو خود چیک کیا اور حج مشن کے حکام کو پوزیشن واضح رکھنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کیمپ میں موجود بزرگ حجاج کرام سے خصوصی ملاقاتیں کیں، ان کی خیریت دریافت کی اور پوچھا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا تو نہیں ہے۔
حجاج سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ "ہمارے لیے ہر حاجی وی آئی پی اور خاص اہمیت رکھتا ہے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ حجاج کے مسائل کے حل کے لیے عملہ ہر وقت موقع پر موجود رہے گا اور کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاکستانی حجاج نے وزیرِ داخلہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور انتظامات کی خود نگرانی کرنے پر حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستانی حج کیمپس کا اچانک دورہ، بزرگ حجاج کے گلے شکوے اور انتظامات خود چیک کیے
10:35 AM, 26 May, 2026