اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کو دنیا کی عظیم معاشی طاقت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی گزشتہ 75 برسوں کی تاریخ بے مثال ترقی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے اپنی بہترین پالیسیوں کی بدولت کروڑوں انسانوں کو غربت سے نکالا، جو آج پوری دنیا کے لیے ایک رول ماڈل بن چکا ہے۔ شہباز شریف نے چین کی لازوال دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا، چین سب سے آگے رہا۔ خصوصاً 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران چین نے پاکستان کی جو بھرپور مدد کی، اسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے ہیں، جنہیں وقت کی کوئی بھی تبدیلی کمزور نہیں کر سکتی۔
پاک چین دوستی کے 75 سال: ”معاشی طاقت میں چین کا کوئی ثانی نہیں، یہ دنیا کے لیے قابلِ تقلید ماڈل ہے“، وزیرِ اعظم شہباز شریف
10:51 AM, 26 May, 2026