شام اور روس کی حلب میں بمباری سے 50 نمازی شہید

شام اور روس کی حلب میں بمباری سے 50 نمازی شہید

حلب: شام کے شورش زدہ شہر حلب پر سرکاری فوج اور اس کی معاون روسی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے مسجد میں موجود نمازیوں پر بم گرادیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

بمباری کے نتیجے میں تقاد قصبے میں واقع جامع مسجد ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز حلب میں تقاد کے مقام پر روسی اور شامی فوج کے بمبار طیاروں نے ایک جامع مسجد پر اس وقت بم گرائے جب وہاں پر سیکڑوں شہری نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔

مصنف کے بارے میں