وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم شہریوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم شہریوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط کو ختم کر دیا ہے ، وزیراعظم نے باقاعدہ فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط کو ختم کر دیا ہے اور اس کے لیے باقاعدہ فیصلے کی توثیق کر دی ہے ۔

نائیکوپ بیرون ملک مقیم شہریوں کو جاری کیے جانے والا کارڈ کہلاتا ہے ، اب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو نائیکوپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے نائیکوپ ختم کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 13 فروری 2018 کو وزارتِ داخلہ اورایف آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانی اپنے نائیکوپ کارڈکے بغیر بھی پاکستان میں بغیر ویزے کے انٹری حاصل کرسکیں گے۔