کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے

09:08 AM, 26 Nov, 2022

ہمارے ایک دوست جیسے ہی ٹریفک کے اشارے پر رکے ایک بھکاری ان کی گاڑی کی طرف لپکا انہوں نے بھکاری سے پیچھا چھڑانے کے لیے دور سے ہی اُسے ہاتھ ہلایا کہ معاف کرو۔ مگر اتنے میں اس نے قریب آ کر دیکھا کہ صاحب کی گاڑی کے ریڈیو پر خبریں لگی ہوئی تھیں۔ بھکاری نے کہا کہ صاحب کچھ نہیں دینا تو نہ دیں مگر اتنا بتا دیں کہ صدر پاکستان نے نئے آرمی چیف کے لیے وزیراعظم کی بھیجی ہوئی سمری پر دستخط کیے ہیں یا نہیں۔ صاحب نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ جس پر بھکاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ آخر کوئی وجہ بھی تو ہو۔ اتنی دیر میں ٹریفک سگنل کی بتی سرخ سے سبز ہو چکی تھی صاحب نے گاڑی کو آگے بڑھایا مگر بھکاری کی باتیں اس کے کانوں میں گونج رہی تھیں۔

مزیدخبریں