کارکن کم گاڑیاں زیادہ ہیں، ایسا کیوں ؟ سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا صحافی پر تشدد 

01:18 PM, 26 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ہنگو: ہنگو سے پی ٹی آئی کے رہنما نے سوال پوچھنے پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کک بھی ماری جس سے صحافی کا موبائل دور جاگرا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ خیبر نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی اسرار الحق نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ کارکن کم اور گاڑیاں زیادہ ہیں ایسا کیوں ہے؟ 

صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما غصے میں آگئے اور صحافی کو کک ماردی۔ اس کے علاوہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ 

مزیدخبریں