بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے

09:35 AM, 26 Nov, 2025

کوئٹہ  :  بلوچستان کے ضلع سبی اور اس کے اطراف میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ کی پناہ کی دعا کرنے لگے۔

پی ڈی ایم اے (پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق، زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان واقع پہاڑی پٹی میں آیا، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جہاں زلزلے کی شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایسے معمولی شدت کے زلزلے آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں