روس-یوکرین معاہدے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، صدر ٹرمپ

02:18 PM, 26 Nov, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ انہوں نے یہ بات طیارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے مزید کہا کہ یورپ بھی سکیورٹی گارنٹی میں پوری طرح شامل ہوگا۔

ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یوکرین اس پیشرفت سے خوش ہے اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ بات چیت میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرنے کا منتظر ہیں۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر بھی ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے سٹیووٹکوف کو صدر پیوٹن سے ملنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یوکرین کے امن منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 28 نکاتی امن منصوبہ امریکہ نے تیار کیا تھا، جسے فریقین کی مزید تجاویز سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، اگرچہ ابھی بھی کچھ نکات پر اختلافات موجود ہیں۔

مزیدخبریں